حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سانحہ ترلائی کلاں اسلام آباد کے سلسلہ میں وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی جناب سردار یوسف کی زیر صدارت علماء و مشائخ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں راولپنڈی و اسلام آباد کے تمام مکاتب فکر کے جید علماء و مشائخ نے شرکت کی۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے اجلاس سے خطاب میں سانحہ ترلائی کلاں اسلام آباد مذمت کرتے ہوئے کہا: تاحال شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے علاج کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی امداد کا اعلان نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت فی الفور امداد کا اعلان کرے اور اس دہشتگردی میں ملوث اور پشت پناہی کرنے والی قوتوں کے سرغنوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے ۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: ملک پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ تکفیری عناصر ماہ رمضان سے قبل دہشتگردی کو ہوا دے کر خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت روائتی انداز سے ہٹ کر دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات کرے تاکہ وطن عزیز میں امن قائم رہے اور ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔









آپ کا تبصرہ